بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

خوشخبری؛ ’پیٹرول مزید سستا ہونے کا امکان‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی بجٹ پیش ہونے سے قبل پیٹرول مزید سستا ہونے کی نوید سنا دی۔

ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بجٹ سے پہلے پیٹرول مزید سستا ہونے کی امید ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی بجٹ 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ روز حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے اب ہمیں سیاست پر ڈکٹیشن دینا شروع کر دی ہے آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

- Advertisement -

وزیردفاع نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے جو دشمن کبھی نہیں کر سکا تھا بیرونی ہی نہیں اندرونی دشمن بھی ہماری سلامتی کیلئےخطرہ ہیں فوجی تنصیبات پرحملےکےمقدمات ملٹری ایکٹ کےتحت ہی چلیں گے فوجی عدالتوں کےفیصلےکیخلاف اپیل پرآرمی چیف ہی فیصلہ کریں گے آرمی چیف کے فیصلے کے بعد سویلین عدالتوں میں اپیل کاحق ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کےپاس جو لوگ جا رہے ہیں وہی انہیں پی ٹی آئی میں لےکر گئے تھے میری ذاتی رائے میں الیکشن کےبعدبھی قومی حکومت بننی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں