10.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

کرائے کی گاڑی پر قبضہ کرنے والی خاتون بڑی مصیبت میں پھنس گئی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں یورپی خاتون نے کرائے پر گاڑی لینے  کے بعد اس پر قبصہ کرلیا، کمپنی کا مینیجر عدالت پہنچ گیا۔

الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں ایک یورپی خاتون نے کرائے پر لی گئی گاڑی پر قبضہ کرلیا ایجنسی کے تعاقب سے بچنے کے لیے جی پی ایس بھی نکال دیا۔

رپورٹ کے مطابق رینٹ اے کار ایجنسی کی شکایت پر یورپی خاتون کو پبلک پراسیکیوشن نے طلب کرلیا جہاں اس نے اقبالیہ بیان میں کہا ’جو کچھ ہوا اس میں میرا کوئی قصور نہیں، میری سہیلی نے مجھے پھنسایا ہے‘۔

- Advertisement -

پبلک پراسیکیوشن نے خاتون کا کیس عدالت بھیج دیا، کمپنی کے مینجر نے پبلک پراسیکیوشن کو بتایا کہ خاتون نے واٹس اپ پر رابطہ کیا تھا، کرایے پر کار لے کر واپس نہیں کی تھی اور جی پی ایس نکال لیا تھا، گاڑی واپس کرنے اور کرایہ دینے سے بھی بھاگ رہی تھی۔

رابطے کے بعد خاتون کے کہنے پر معاہدے پردستخط کے بعد گاڑی اس کے گھر پہنچائی گئی تھی، اس نے ماہانہ کی بنیاد پر 6 ماہ کے لیے گاڑی کرایے پر لی تھی۔

مینیجر نے کہا کہ خاتون پہلےمہینے کی قسط 2500 درہم ادا کردی تھی،  دوسرے مہینے  کی قسط بھی جمع کرادی تھی لیکن تیسرے مہینے ٹال مٹول سے شروع کردیا رابطے کا جواب اس کی ماں  دینے لگی آخر میں رابطے کے جواب بھی دینا بند کردیا تھا۔

کمپنی کے مالک نے بتایا  کہ اس نے جی پی ایس کمپنی سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ وہ  گاڑی سے سسٹم کو نکال چکی ہے،  گاڑی کی قیمت 32000 درہم تھی۔

ملزمہ نے کہا کہ دراصل یہ گاڑی اس نے نہیں بلکہ اس کی سہیلی نے حاصل کی تھی اور اسی نے اسے پھنسایا ہے۔

 تاہم عدالت نے تمام شواہد کی بنیاد پر یورپی خاتون کے خلاف 5 ہزار درہم جرمانے اور 32 ہزار درہم گاڑی کی قیمت ادا کرنے کا فیصلہ سنادیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں