جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی میں چکن بائیکاٹ مہم کے پہلے روز ہی قیمت 50 روپے مزید بڑھ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں چکن بائیکاٹ مہم کے پہلے روز ہی قیمت مزید 30 سے50 روپے مزید بڑھ گئی، شہریوں کا کہنا ہے کہ 15 روز کیا ہم تو مہینے بھر نہیں کھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مرغی مافیا کو شکست دینے کے لیے کراچی میں مرغی کے گوشت کی باقاعدہ بائیکاٹ مہم شروع کردی گئی۔

بائیکاٹ مہم کے پہلے روز ہی چکن کی قیمت50 روپے مزید بڑھ گئی لیکن شہری بائیکاٹ کےلیے پرعزم ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ 15 روز کیا ہم تو مہینے بھر نہیں کھائیں گے۔

- Advertisement -

اس کے برعکس منافع خور دکانداروں اب بھی مہنگا گوشت فروخت کرنے پر باضد ہیں، چکن فروشوں کا کہنا ہے کہ کام آدھارہ گیا جبکہ کچھ نے دعویٰ کیا کوئی فرق نہیں پڑا، بائیکاٹ ناکام رہے گا۔

کراچی میں کچھ شہری بائیکاٹ سے لاعلم ہیں لیکن پھر بھی مہم کے حامی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ آج توچکن خرید لی،کل سےنہیں لیں گے۔

خیال رہے مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت مختلف قیمتوں میں دستیاب ہیں ، زندہ مرغی کہیں 450 تو کہیں 480 ، کلیجی اور دیگر اشیا کے ساتھ 560 سے 580 ، مرغی کا گوشت 650 سے 700 روپے ، گولڈن پیس 1000 روپے کلو تو چکن کا قیمہ 1100 سے 1200 میں دستیاب ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں