ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

جہانگیر ترین کیجانب سے آئندہ ہفتے اپنی پارٹی کے قیام کا اعلان متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین جو نئی پارٹی کے بنانے کے لیے سرگرم ہیں ان کی جانب سے آئندہ ہفتے اپنی نئی جماعت کے قیام کا اعلان متوقع ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین جو ان دنوں نئی سیاسی جماعت بنانے کے لیے سرگرم ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی چھوڑ کر آنے والے رہنماؤں سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کر رہی ہیں ان کی جانب سے اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کا باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت 70 سے زائد موجودہ اور سابق ارکان اسمبلی جہانگیر ترین کی ٹیم میں شامل ہونے کے حامی ہیں اور ان ارکان کی سنچری مکمل ہونے کے بعد پارٹی کے قیام کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی اس حوالے سے اسلام آباد اور لاہور میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں اور پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری بھی ان سے قریبی رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے اپنے سیاسی ساتھیوں اور رفقا سے نئی پارٹی کے نام کی تجاویزمانگ لی ہیں، اس حوالے سے گزشتہ روز انہوں نے اپنے سیاسی رفقا اور قانونی ٹیم سے بھی مشاورت کی تھی اور ان سے نئی جماعت کیلیے نام، منشور، آئین سمیت دیگر امور پر تجاویز مانگی ہیں جبکہ پارٹی عہدوں سے متعلق بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں