ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کرپشن کیس : پرویزالہٰی کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو عدالت نے بدعنوانی کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

آج انہیں لاہور کی ضلع کچہری کی عدالت میں پیش کیا گیا گجرات ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کیس میں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پرویزالہٰی کو مقدمے سےڈسچارج کردیا۔

 سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کیخلاف ضلع کچہری میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

- Advertisement -

اینٹی کرپشن پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کرکے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

اینٹی کرپشن حکام نے چوہدری پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک کے روبرو پیش کیا، اینٹی کرپشن کے وکیل نے چوہدری پرویز الٰہی کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ نے سرکاری خزانے سے بوگس ادائیگیاں کیں پرویز الہی سے دستاویزات اور کمیشن کی رقم نکلنا درکار ہے۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی سے تفتیش کرنا ہے، انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا۔

پرویز الہی کے وکیل نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے لہٰذا مقدمہ سے ڈسچارج کیا جاٸے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوٸے چوہدری پرویزالہٰی کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ اینٹی کرپشن ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکا، مقدمہ میں الزامات سے پہلے مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر اینٹی کرپشن کو ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا لہٰذا انہیں مقدمہ سے ڈسچارج کیا جاتا ہے۔ اگر ٹھوس شواہد ملیں تو اینٹی کرپشن قانون کے مطابق دوبارہ گرفتاری کر سکتا یے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی  نے اپنے حکم میں کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی اگر پولیس کو کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔

قبل ازیں عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، انشاءاللہ پی ٹی آئی میں ہوں اور رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میں بالکل بے گناہ ہوں، جو بھی حق اور سچ پر ہیں وہ ڈٹ جائیں۔

چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی عدلیہ پربھروسہ ہے، ہمیشہ سے پاک افواج کاحامی رہا ہوں، باقی نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں