اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

دریا کنارے دھوپ سینکتی مسکراتی ہوئی پانی کی بلی، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ میں سرسبز گھاس پہ دھوپ سینکتی ہوئی، ہنستی مسکراتی پانی کی بلی کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

یہ تصویر مشرقی کیمبرج شائر کے علاقے ایلی میں لی گئی جو دریا کنارے واقع ہے۔

تصویر سوفی بیل نامی خاتون نے کھینچی جو اپنے خاندان کے ساتھ چھٹی کا دن گزارنے کے لیے کشتی میں دریا کی سیر کو گئی تھیں۔

تصویر میں سرمئی رنگ کی سیل یا پانی کی بلی دکھائی دے رہی ہے جو سکون سے سرسبز گھاس پر سورہی ہے، سیل کے چہرے کے خدوخال ایسے ہیں کہ قدرتی طور پر اس کا چہرہ مسکراتا ہوا محسوس ہورہا ہے۔

یوں لگ رہا ہے جیسے وہ بہت سکون اور مزے سے دھوپ میں آرام کر رہی ہے۔

سوفی بیل کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں عموماً سیلز دکھائی نہیں دیتیں، جب ہم وہاں جا رہے تھے تو ٹور گائیڈ نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ہمیں یہاں ایک سیل دکھائی دے سکتی ہے جو اکثر یہاں گھومتی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دور سے آرام کرتی ہوئی سیل کے پاس سے گزرے تو ہمیں وہ ایک بوری یا بڑے پتھر جیسے لگی، لیکن پھر میرے شوہر نے کشتی موڑ کر اسے سیل کے قریب سے گزارا جس کے بعد ہم اسے قریب سے دیکھ سکے۔

ان کی کھینچی گئی خوبصورت تصویر کو اب تک سینکڑوں لائیکس موصول ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں