جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پرویز الٰہی کو گوجرانوالہ منتقل کرنے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو گوجرانوالہ منتقل کرنے کیلیے ایلیٹ فورس طلب کرلی گئی۔

ذرائع اینٹی کرپشن کا بتانا ہے کہ پرویز الٰہی کو آج گوجرانوالہ اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا، ان پر گوجرانوالہ اور گجرات میں اربوں روپے کی کرپشن کے دو مقدمات ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پی ٹی آئی صدر کی یکم جون کو گوجرانوالہ کے مقدمے میں ضمانت منسوخ ہوئی تھی، ان کو کل گوجرانوالہ اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

قبل ازیں عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کو لاہور کچہری سے نکلتے ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

ضلع کچہری میں ان کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے گرفتار کیا۔

اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ ہم مذکورہ عدالتی فیصلے کے خلاف دوبارہ عدالت جا رہے ہیں کیونکہ یہ فیصلہ میرٹ کے برعکس آیا ہے، پرویز الٰہی کو جلد گوجرانوالہ منتقل کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ شام سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو مبینہ کرپشن کیس میں گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نگراں وزیر اطلاعات و نشریات عامر میر نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ فرار ہونے کی کوشش میں پکڑے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں