اشتہار

پرویزالہٰی پر کیس تحریک انصاف سے علیحدگی والا نہیں، راناثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی پر کیس تحریک انصاف سے علیحدگی والا نہیں، انھوں نے اپنے حالیہ دور میں بہت کرپشن کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویز الہی کی گرفتاری پر کہا ہے کہ پرویزالہٰی پر کیس تحریک انصاف سے علیحدگی والا نہیں، پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے حالیہ دور میں بہت کرپشن کی۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی نے فرح گوگی والا کام بڑے دھڑلے سے کیا، ٹھیکوں میں 10فیصد کمیشن اور گرین لینڈ کوبراؤن لینڈ کرا کر اربوں روپے کمائے اور جہاز کے ذریعے مونس الٰہی نے ڈالرز بیرون ملک منتقل کئے۔

- Advertisement -

یاد رہے لاہورمیں گذشتہ شام اینٹی کرپشن اور پنجاب پولیس نے صدرپی ٹی آئی چوہدری پرویزالہیٰ کو ظہورالہٰی روڈ پر رہائش گاہ کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی چارمقدمات میں مطلوب ہیں جبکہ اینٹی کرپشن اور اے ٹی سی کے دو مقدمات میں ضمانت خارج ہو چکی ہے۔

ستائیس مئی کواینٹی کرپشن کی عدالت نے پرویزالٰہی کےوارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور عدالت نے دو جون کو پرویزالٰہی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن نے پرویزالٰہی کو اشتہاری قرار دلوانے کی تیاری کر رکھی تھی، چوہدری پرویز الٰہی عدالتی اشتہاری ہونے سے بچنے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں