جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاک سری لنکا ون ڈے میچز ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے دورہ سری لنکا کے ون ڈے میچز کے امکان نہیں ہے اور دورے کو ٹیسٹ میچوں تک ہی محدود رکھا جائے گا۔

سری لنکا کرکٹ (SLC) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے ابتدائی طور پر اس سال جولائی میں دونوں ممالک کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ساتھ ساتھ ون ڈے میچوں کو بھی شامل کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اب یہ منصوبہ غیر متوقع حالات کی وجہ سے ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

ایس ایل سی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہا ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

دریں اثنا، ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت بھی شکوک و شبہات کا شکار ہے جب بی سی سی آئی کے سیکرٹری اور اے سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے دوسرے ممالک پر واضح کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تجویز کردہ "ہائبرڈ ماڈل” کو قبول نہیں کریں گے۔

شاہ نے حال ہی میں رکن ممالک کے سربراہوں کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال کیا اور تجویز پیش کی کہ ٹورنامنٹ ایک ہی مقام پر ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں