اشتہار

کراچی : اساتذہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے اساتذہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے، بی ایڈ کرنے والے اساتذہ کی ترقیاں بھی جلدی کی جائیں گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایڈ کرنے میں دلچسپی رکھنے والے اساتذہ کو فیس میں 50 فیصد تک رعایت دی جائے گی، ڈیڑھ اور ڈھائی سال کے بی ایڈ پروگرام میں اساتذہ کو 50فیصد رعایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف نصاب محکمہ تعلیم فوزیہ خان کے مطابق پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے اساتذہ کو فیس کی ادائیگی کیلئے آسان قسطوں کی سہولت دی جائیگی، یہ سہولت صرف سرکاری اساتذہ کیلئے ہے۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری اساتذہ انسٹیٹوٹ آف بزنس مینجمنٹ یونیورسٹی میں داخلہ لے سکیں گے، بی ایڈ کرنے والے اساتذہ کے پرومومشنز بھی جلدی ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں