جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’مودی حکومت بھارت میں نفرت کو فروغ دے رہی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے امریکا پہنچ کر وزیراعظم مودی پر کڑی تنقید کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ مودی کی حکومت بھارت میں نفرت کو فروغ دے رہی ہے مودی کے طرز حکومت نےلوگوں کو تقسیم کر دیا ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کے تحفظ، حقوق پر عمل نہیں ہو رہا نفرت کےبازار میں محبت کی دکان کھولنےکی ضرورت ہے بھارت میں تمام برادریوں کو مذہبی آزادی حاصل ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر وسیع پیمانے پر مذاکرات ہونے کی ضرورت ہے کشمیر میں جمہوری عمل کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں