پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

پشاور، ریڈیو پاکستان سے سامان چوری کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: ریڈیو پاکستان کی عمارت سے سامان چوری کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جلاؤ گھیراؤ کے وقت ٹیپ ریکارڈ، دیگر سامان چوری کیا تھا، گرفتار ملزم کی سامان چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم سے قدیم ٹیپ ریکارڈ، مائیکرو فون کیبل، تین مائکس اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم کو چارسدہ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور پولیس نے ریڈیو پاکستان کے مرکزی گیٹ توڑنے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے ہشت نگری میں کباڑ کی دکان میں گیٹ 9 ہزار روپے میں فروخت کیا تھا جسے برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم محمد عمر کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ریڈیو پاکستان پر دھاوا بولنے والے دیگر ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں