پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

جہانگیر ترین کی نئی پارٹی یا ۔۔۔۔۔۔۔ ؟ گروپ ممبران کی مختلف آرا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین نئی پارٹی کے قیام کے لیے سرگرم ہیں تاہم اس حوالے سے گروپ کے اراکین کی مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی میں اندرونی خلفشار اور رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے بعد تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کے لیے سرگرم ہیں اور لاہور واسلام آباد میں کئی اہم ملاقاتیں ہوچکی ہیں جب کہ ان کی جانب سے 70 سے زائد اراکین کی حمایت کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

جہانگیر ترین کی جانب سے نئی پارٹی کے قیام کے لیے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ذرائع نے بتایا ہے کہ اس مشاورت کے نتیجے میں گروپ کے اراکین کی مختلف آرا سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کچھ ممبران کی رائے ہے کہ نئی پارٹی بنائی جائے جب کہ کچھ اراکین نے جہانگیر تارین کو اپنا گروپ کسی اور پارٹی میں ضم کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ابھی اس حوالے سے جہانگیر ترین نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے وہ آج اپنے گروپ رہنماؤں سے اس حوالے سے حتمی مشاورت کریں گے جس کے بعد امکان ہے کہ آئندہ دو سے تین روز میں وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کر دیں گے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں