اشتہار

خبردار! اب خودکار سسٹم ’’ٹریفک خلاف ورزیوں‘‘ کی نگرانی کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں آج سے ٹریفک پولیس نے خودکار سسٹم کے تحت عوامی سلامتی کے لیے خطرناک سات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کا آغاز کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق اہم قدم اٹھاتے ہوئے آج سے خودکار سسٹم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کا آغاز کردیا ہے۔ گزشتہ ہفتے محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر محمد البسامی نے عوامی سلامتی پر اثر انداز ہونے والی سات ٹریفک خلاف ورزیوں کی خود کار نگرانی کے نظام کا افتتاح کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جن سات خلاف ورزیوں کو خودکار چالان سسٹم میں فیڈ کیا گیا ہے ان میں ہیوی ڈیوٹی گاڑیوں کومخصوص ٹریک کے علاوہ عام ٹریک پر چلانا بھی شامل ہے اس کے علاوہ ہائی ویز پر لوڈنگ گاڑیوں کا وزن کرائے بغیر گزر جانا اور ٹریک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روڈ سائیڈوں (ایمرجنسی کے لیے مخصوص ٹریک) یا فٹ پاتھ پر گاڑی چلانا بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

- Advertisement -

رات کے وقت یا خراب موسم میں جب روشنی مناسب نہ ہو تو ایسی صورت میں گاڑی کی لائٹس بند رکھنا، ٹوٹی ہوئی یا غیر واضح نمبرپلیٹ والی گاڑی کو چلانا، روڈ ٹریک کی خلاف ورزی کرنا، غلط پارکنگ کرنا یعنی پارکنگ کے علاوہ روڈ پر گاڑی کھڑی کرنا یا مخصوص افراد کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنا بھی خلاف ورزیوں میں شمار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹریفک قوانین کی مذکورہ خلاف ورزیوں پر اس سے قبل خود کارسسٹم سے چالان نہیں ہوتے تھے بلکہ صرف سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنا، ٹریفک سنگل کی خلاف ورزی اور مقررہ رفتار سے زیادہ پر گاڑی چلانا جیسے قوانین کی خلاف ورزی خودکار سسٹم چالان میں شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں