اتوار, اپریل 27, 2025
اشتہار

شاہد کپور نے اقربا پروری کے طعنے پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور لوگوں کی جانب سے اقربا پروری کا طعنہ دیے جانے پر ایک بار پھر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

شاہد کپور ہمیشہ اپنی جوانی اور ذاتی زندگی کے بارے میں انکشافات کرنے سے گریز کرتے رہے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں کچھ چیزوں کو نجی رکھنے کو ترجیح دیتا ہوں۔

اپنی والدہ نیلما عظیم کو ’سنگل مدر‘ قرار دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ انہوں نے میرا اور سوتیلے بھائی ایشان کی پرورش خود کی۔

نیلیما عظیم کی شادی پنکج کپور سے 1979 میں ہوئی تھی جس کا اختتام 1984 میں ہوا۔ اس کے بعد شاہد کپور کی والدہ نے راجیش کھٹر سے شادی کی جو 1990 سے 2001 تک قائم رہی۔

شاہد کپور نے انٹرویو میں کہا کہ مائیں ایسی ہوتی ہیں، وہ ہمیشہ اپنے بچوں کے بارے میں بہترین باتیں سوچتی ہیں، انہوں نے اکیلے ہونے کے باوجود ہم دونوں بھائیوں کی پرورش کی، والدین بچوں کیلیے جو کچھ کرتے ہیں ہم اس احسان کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے۔

انٹرویو میں شاہد کپور نے اعتراف کیا کہ جب میں دو دہائی قبل فلم انڈسٹری میں آیا تو لوگ اقربا پروری کا الزام عائد کرتے تھے جس سے میں کافی پریشان ہوتا تھا۔

ادکار نے کہا کہ میں اُن لڑکوں میں سے ہوں جو اپنا سب کچھ خود ہی کرتے ہیں، چونکہ میرے والد اداکار تھے تو لوگوں کو لگا میرا انڈسٹری میں جگہ بنانا آسان ہے، لیکن اس بارے میں کافی پریشان اور بعض اوقات مایوس ہوتا تھا۔

شاہد کپور نے کہا کہ پنکج کپور کے میرے والد ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ میرے لیے آسانیاں تھیں کیونکہ اصل میں، میں اُن کے ساتھ بھی نہیں رہتا تھا، میں اپنی والدہ کے ساتھ تھا، میرے والد بہت مغرور انسان ہیں، وہ کبھی بھی میرے لیے کسی کو فون نہیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں