ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

میرا راجپوت شاہد کپور کا کچن دیکھ کر حیران

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکارہ شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اہلیہ میرا راجپوت شادی کے بعد ان کا کچن دیکھ کر حیران رہ گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہد کپور نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جب ان کی شادی میرا سے ہوئی اور وہ گھر آئیں تو کچن میں صرف ایک پلیٹ اور دو چمچے دیکھ کر حیران رہ گئی تھیں۔

فلم کبیر سنگھ کے اداکار نے کہا کہ میرا نے مجھ سے پوچھا کہ وہ اتنے کم برتنوں کے ساتھ کیسے رہتے ہیں؟ جس پر میں نے کہا کہ میں گھر میں اکیلا رہتا تھا تم مجھ سے اور کیا امید رکھ سکتی ہو۔

- Advertisement -

اداکار نے بتایا کہ میرا کپور نے کہا کہ ان کے گھر میں تو کھانے کے برتن بھی نہیں ہیں، جب کوئی مہمان گھر آئے گا تو انہیں کھانا کیسے کھلائیں گے ؟ جس پر شاہد کپور نے کہا کہ ’میں یہ نہیں جانتا، ہم باہر سے کھانا منگوالیں گے‘۔

شاہد کپور نے بتایا کہ شادی کے بعد وہ نئے گھر میں منتقل ہوگئے تھے تاکہ میرا کپور ان کے ساتھ اس نئے گھر میں رہ سکیں لہٰذا اس نئے گھر کا انٹیریئیر ان کی اہلیہ کی ہی پسند کا ہے اور دونوں نے اس گھر کو اپنی فیملی کی مناسبت سے سجایا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد کپور اور میرا راجپوت 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں