گلی میں کھیل کود میں مگن بچے پر اچانک بالکنی کی دیوار گر گئی۔ موقع کی دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست تلگنہ کے شہر حیدر آباد میں پیش آیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلی میں دو بچے آپس میں کھیل کود میں مصروف ہیں کہ اچانک ان پر پرانے مکان کی دیوار گر جاتی ہے۔
دیوار گرنے سے بچے شدید زخمی ہوئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے انہیں فوری اسپتال منتقل کیا جہاں ایک کی موت واقع ہوگئی جبکہ دوسرا بچہ اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
- Advertisement -
واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جسے دیکھ کر ہر کوئی افسردہ ہوگیا۔
హైదరాబాద్ – ప్రగతి నగర్లోని ఓ పాత ఇల్లు బాల్కనీ కూలి 3 ఏళ్ళ బాలుడు గౌతమ్ మృతి. pic.twitter.com/s7kObTPP2u
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) June 4, 2023