جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

معروف بھارتی اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سلوچنا لتکر 94 برس کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکارہ سلوچنا لتکر کو گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئیں۔

سلوچنا لتکر نے 300 سے زائد بالی ووڈ اور مراٹھی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں شری 420، ناگن، اب دلی دور نہیں، مسٹر اینڈ مسز ودیگر شامل ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بالی ووڈ کے بہت سے اداکاروں کی ماں کا کردار نبھایا، انہیں 1999 میں پدما شری اور پھر 2009 میں مہاراشٹرا بھشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سلوچنا لتکر

سلوچنا لتکر کے انتقال سے کچھ دیر قبل ان کی بیٹی نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو سانس لینے میں مشکلات کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کی طبیعت کافی خراب ہے۔

تاہم طبیعت بگڑنے پر سلوچنا لتکر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

سلوچنا لتکر کے انتقال پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت شوبز فنکاروں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں