ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

آبنائے تائیوان میں امریکی اور چینی جنگی جہاز آمنے سامنے

اشتہار

حیرت انگیز

آبنائے تائیوان میں امریکی اور چینی جنگی جہاز آمنے سامنے آگئے، دونوں ملکوں کے جنگی بحری جہازوں کے درمیان صرف ڈیڑھ سو گز کی دوری تھی۔

تفصیلات کے مطابق آبنائے تائیوان میں امریکی اور چینی جنگی جہاز آمنے سامنے آگئے، کینیڈین بحری کمانڈر نے بتایا کہ کینیڈا اور امریکا کی فوجی مشقوں کے دوران دونوں ملکوں کے جنگی بحری جہازوں کے درمیان صرف ڈیڑھ سو گز کی دوری تھی اور اور آپس میں ٹھکراؤ ہوسکتا تھا۔

بحری کمانڈر کا کہنا تھا کہ چینی بحری جہاز نے امریکی جہاز ڈسٹرائیر کا راستہ روکا اور اسے اپنی رفتار کم کرنے پر مجبور کیا۔

- Advertisement -

چینی جنگی جہاز کے آبنائے تائیوان میں امریکی ’ڈسٹرائیر‘ کے انتہائی قریب آنے پر امریکا نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے چین کے اس اقدام کو سمندری قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی فوجی عہدیدار نے اس حوالے سے کہا ہے کہ چینی جنگی جہاز ’غیر محفوظ انداز‘ میں امریکی ڈسٹرائیر سے 137 میٹر کے فاصلے تک پہنچ گیا تھا۔

امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور کینیڈا کی بحری افواج آبنائے تائیوان میں مشترکہ مشق کر رہی تھیں جب چینی جہاز امریکی ڈسٹرائیر چنگ ہون کے سامنے آیا اور ٹکراؤ سے بچنے کے لیے امریکی بحری جہاز کی رفتار آہستہ کرنا پڑی۔

دوسری جانب چین نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر خطے میں خطرات کو پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ 26 مئی کو بھی بحیرہ جنوبی چین پر بین الاقوامی فضائی حدود میں چینی جنگی طیارے نے امریکی فوجی جہاز کے قریب ’غیر ضروری اشتعال انگیز‘ پرواز کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں