16.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کو 50 سال ہوگئے، ’’گولڈن جوڑے‘‘ کی کچھ یادگار تصاویر

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کو ایک ہوئے 50 سال ہوگئے بھارتی فلم انڈسٹری کے اس گولڈن جوڑے نے گزشتہ روز شادی کی گولڈن جوبلی سالگرہ منائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ جیا بچن کا محبت بھرا ساتھ نصف صدی کا سورج دیکھ چکا۔ ان کی گولڈن جوبلی سالگرہ پر فیملی اور شوبز شخصیات نے مبارکباد کے پیغامات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر امیتابھ کی بیٹی شیوتا نے جوڑے کی وہ تصویر شیئر کی جو آج سے قبل بہت ہی کم پرستاروں نے دیکھی ہوگی۔

- Advertisement -

شیوتا کی جانب شیئر کی گئی تصویر میں نوجوان امیتابھ بچن اور جیا بچن ایک دوسرے کی طرف دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے والدین کو شادی کی 50 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب آپ گولڈن جوڑا ہوگئے ہو۔

اس موقع پر امیتابھ کی بیٹی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز پوچھا تو اس کا جواب انہوں نے صرف ایک لفظ میں دیا اور وہ تھا ’’محبت‘‘

بالی ووڈ کی کئی معروف شخصیات نے مذکورہ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے گولڈن جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔ ڈائریکٹر زویا اختر نے کہا کہ یہ دونوں کتنے خوبصورت لگ رہے ہیں۔

اداکار چنکی پانڈے نے لکھا کہ ’ہیپی گولڈن اینیورسری‘ تو امیتابھ بچن کی نواسی نے نیویا نویلی نندا نے پوسٹ کے نیچے دل کے ایموجیز لگا کر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

اس کے ساتھ ہی نیویا نندا نے اپنے نانا، نانی کی فلم ’کبھی خوشی، کبھی غم‘ کے سیٹ پر بنائی گئی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا ’’50 سال‘‘

شادی کی سالگرہ سے چند دن قبل جیا بچن نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے امیتابھ بچن کے ساتھ گزارے گئے 50 خوبصورت سالوں میں سے کچھ لمحے تصاویر کی صورت میں شیئر کیے جس کو صارفین کی بڑی تعداد نے دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

 

واضح رہے کہ امیتابھ اور جیا بچن کی شادی 3 جون 1973 کو ہوئی تھی اور ان کے دو بچے شویتا بچن نندا اور ابھیشیک بچن ہیں۔

دونوں نے کئی ناقابل فراموش فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جن میں سلسلہ، شعلے، ابھیمان، زنجیر، چپکے چپکے، کبھی خوشی کبھی غم ودیگر فلمیں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں