ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ایپل کے پہلے مکسڈ رئیلٹی ہیڈ سیٹ کی مالیت کتنی ہوگی؟ اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی ‘ایپل’ نے آٹھ سال بعد اپنے برانڈ میں بڑی تبدیلی کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل نے پہلا مکسڈ رئیلٹی ہیڈ سیٹ متعارف کرانے جارہا ہے، یہ آج سے شروع ہونے والی سالانہ ڈویلپر کانفرنس میں متعارف کرائی جا رہی ہے۔

یہ ہیڈ سیٹ ورچوئل رئیلٹی (وی آر) اور اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجیز کا امتزاج ہوگا، دو ہزار پندرہ میں ایپل کی جانب سے پہلی بڑی نئی ڈیوائس متعارف کرائی جا رہی ہے جو کمپنی کے نئے عہد کا آغاز بھی کرے گی اس سے قبل ایپل واچ متعارف کرائی گئی تھی۔

- Advertisement -

ڈیوائس میں کیمرے اور سنسرز کو صارفین اپنے ہاتھوں، آنکھوں کی حرکت اور ڈیجیٹل اسسٹنٹ سری کی مدد سے کنٹرول کر سکیں گے،اس ہیڈ سیٹ میں گیمنگ اور فٹنس ایپس موجود ہوں گی جبکہ صارفین آئی فون کی ایپس جیسے میسجز، فیس ٹائم اور سفاری تک بھی رسائی حاصل کر سکیں گے، اس ڈیوائس کی قیمت تین ہزار ڈالرز تک ہو سکتی ہے۔

اس کانفرنس کے دوران ایپل کی جانب سے نئے میک بک کمپیوٹرز، آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے جانے کا بھی امکان ہے،اسی طرح آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی اہم اعلانات متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ کئی برس سے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کی جانب سے اے آر ٹیکنالوجی میں دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے اور اب جاکر اس پر مبنی پہلی ڈیوائس پیش کی جا رہی ہے، اس ڈیوائس کو رئیلٹی ون یا رئیلٹی پرو کا نام دیئے جانے کا امکان ہے جس میں آئی او ایس جیسا یوزر انٹرفیس ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں