جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وہاب ریاض نے پی سی بی سے کیمپ میں بلانے کی درخواست کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کیمپ میں بلانے کی درخواست کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے مقامی کالج میں منعقد ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ میں اپنی کرکٹ پر فوکس کررہا ہوں مجھے کیمپ میں نہیں بلایا تو میں بولنگ چھوڑ تو نہیں دوں گا، میں روزانہ کی بنیاد پر بولنگ پریکٹس کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی سے درخواست ہے کہ کیمپ میں بلایا جائے اگر کیمپ میں بلایا جاتا ہے تو میں اچھے انداز سے پریکٹس کرسکوں گا اور کیمپ میں آدھا گھنٹہ بولنگ کرنے کا فائدہ ہوگا۔

- Advertisement -

ورلڈ کپ سے متعلق فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر ون ڈے سیریز نہیں تو آپس میں کھیلنا چاہیے ہم نے ون ڈے بہت کم کھیلے ہیں اس پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہمیں تجربہ کار کھلاڑیوں پر انحصار کرنا ہوگا، یہ ٹی 20 ورلڈ کپ نہیں ہے کہ چار اوورز سے کام چل جائے گا، ون ڈے میں ہمیں تجربہ کار کھلاڑیوں کی طرف جانا چاہیے، سلیکٹرز کو ابھی سے کمبی نیشن پر کام کرنا چاہیے۔

واضھ رہے کہ اس سے قبل وہاب ریاض نے کہا تھا کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے اور پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت جانا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں