جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’جلد سستا تیل ملے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ روس سے تجارت شروع ہوگئی ہےجلد سستا تیل ملے گا۔

گجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان لوگوں کا ایجنڈا پاکستان کوتباہ کرنا تھا 3سال میں معیشت کو برباد کر دیا گیا امریکا مخالف چورن بیچا اب ان کی ہی منتیں کی جارہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین سمیت دیگردوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں دوست ممالک کو سرمایہ کاری کےلیے اعتمادچاہیے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ آپ کا اسٹیٹ بینک آپ کے اختیار میں نہیں ہے آئی ایم ایف اب ایک مالیتی ادارہ نہیں رہا سیاسی ادارہ بن چکاہے، 9مئی کےحوالے سےمدعی ریاست ہے ،سب کچھ قانون کے مطابق ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں