اشتہار

’زہر کے قطرے ہیں تو میری ساس کو پلا دو‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں جویریہ سعود (عذرا) کی اداکاری نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، سعود قاسمی، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ عذرا نئی پڑوسن کو پولیو کے قطرے پلانے والی خاتون سمجھ کر کہتی ہیں کہ ’اگر زہر کے قطرے ہیں تو میری ساس کو پلا جاؤ۔‘

خاتون سے عذرا کہتی ہیں کہ ’بات سنو اگر تم پولیو کے قطرے پلانے آئی ہو ناں تو صاف صاف بتادوں ہمارے یہاں کوئی بچہ نہیں ہے، ہاں اگر زہر کے قطرے ہیں تو ہماری ساس کو پلا جاؤ۔‘

خاتون کہتی ہیں کہ ’میں تو پڑوس میں رہتی ہوں آپ کو قرآن خوانی کی دعوت دینی آئی تھی نئی نئی شفٹ ہوئی ہوں۔‘

یہ سن کر عذرا کہتی ہیں کہ ’اچھا ارے تو پھر آؤ ناں اندر آؤ۔‘

ایک سین میں دیورانی اسما سے عذرا کہتی ہیں کہ ’مجھے پکا یقین ہے یہ شہناز مجھ پر جادو ٹونے کروا رہی ہے اس بار میں نہیں بچوں گی، یہ مجھے مار کر دم لے گی خون کی الٹیاں کروائے گی۔‘

اسما کہتی ہیں کہ ’کیوں خواہ مخواہ اپنے دل میں وہم پیدا کررہی ہیں شہناز ایسا کیوں کرے گی۔‘ لیکن عذرا کہتی ہیں کہ ’تم تو ابھی شادی ہوکر آئی ہو اس میں پہلے سے جانتی ہوں یہ بہت تیز عورت ہے۔‘

’بے بی باجی میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ عذرا اب کیا ڈرامہ کریں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں