اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ہم خیال گروپ بنانے کے سوال پر شاہد خاقان نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم اور لیگی رہنما شاہد خاقان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اپنی جماعت کے ساتھ کھڑا ہوں، ہمارا کوئی ہم خیال گروپ نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہونی چاہیے،الیکشن وقت پرہونےچاہئیں، پنجاب کےمسئلےکو جس طرح ہینڈل کیاگیا وہاں سےابہام پیدا ہوا،آئین کے مطابق اسمبلی کی تحلیل درست تھی یا نہیں جواب نہیں ملا۔

سابق وزیراعظم نے ٹیکنو کریٹس سیٹ اپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنوکریٹس ملک چلاسکتے ہیں اور نہ مسائل حل کرسکتےہیں،مسائل حل کرنےکیلئےسیاستدانوں کو ہی دیکھاجاتاہے۔

شاہد خاقان نے بھی پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن کرانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں اب ایک ساتھ ہی الیکشن ہوں گے، سیاستدان الیکشن سےپہلےریفارم طےکرلیں پھرانتخابات کرادیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جہانگیر ترین سے گذشتہ پانچ چھ سال سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے، انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی ہم خیال گروپ بنارہا ہوں، اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں یہ ہی کوشش ہوگی کہ عوام پرمزید بوجھ نہ پڑے مگر مجبوری یہ ہے کہ ریلیف کا کوئی عنصراس بجٹ میں شامل نہیں ہوسکتا، اس وقت پورا ملک قرضے پرچل رہاہے،حالات ایسےہیں جہ آئندہ معاملات قرضےلیکرچلاناہوں گے اور آئی ایم ایف کےبغیرکوئی راستہ نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں