جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان کے ہمشکل شخص کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ہمشکل شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شوبز فنکاروں سے مشابہ افراد کی تصاویر اکثر سامنے آتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں، سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے ہم شکل شخص کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جسے مداح شاہ رخ خان ہی قرار دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس شخص کا نام سورج کمار ہے اور اس کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Chhota shahrukh (@surajkumarsrk7)

سورج کمار کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’مجھے میری آنکھوں پر یقین نہیں آرہا، پہلے تو میں سمجھا کہ یہ شاہ رخ کی 90 کی دہائی کی کوئی پرانی ویڈیو ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا ’90 کا شاہ رخ خان‘ جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ ’یہ 90 کے شاہ رخ خان ہیں، آپ بالکل ان ہی کی طرح نظر آتے ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Chhota shahrukh (@surajkumarsrk7)

ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اس نوجوان کو کم سے کم ایک بار فلموں میں کام کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں