لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی راولپنڈی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ انہیں کسی اور ایم پی او آرڈر کے تحت گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالت نے اپنے حکمنامے میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے تھری ایم پی او آرڈر کو بھی کالعدم قرار دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کی رہائی سے متعلق درخواست کی سماعت پر ان کے وکیل تیمور ملک اور بیٹی گوہر بانو قریشی پیش ہوئیں جب کہ حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عابد عزیز راجوری پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو 9 مئی واقعات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں اڈیالہ جیل میں رکھا گیا۔