جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’کےالیکٹرک کی کارکردگی سے مطمئن نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ کےالیکٹرک معاہدےکی تجدید میں شہریوں کے تحفظات کو اہمیت دی جانی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے ملاقات کی جس میں کےالیکٹرک کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اہلیان کراچی کو کےالیکٹرک سے اووربلنگ، لوڈ شیڈنگ سےمتعلق بےشمارشکایات ہیں کراچی کے نمائندے ہونےکی حیثیت سے کےالیکٹرک کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جون،جولائی کی شدید گرمی اور مون سون میں بجلی کی فراہمی میں مسائل ہوسکتے ہیں، کے الیکٹرک کو پابند کیا جائےوہ موسم کی سختیوں کےحوالےسے پیشگی اقدامات کرے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر صارفین کو حقوق کا تحفظ اور انہیں مطلوبہ سہولیات نہ ملیں تو بے چینی فطری ہے۔
چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ نیپرا ایک ریگولیٹر کی حیثیت سے صارفین کے حقوق کے تحفظ کا امانتدار ہے کوشش ہوگی کہ مسائل اور تحفظات کو اس کی رُوح کے مطابق حل کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں