ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

شادی کے اگلے روز دلہا دلہن کی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کے اگلے روز ہی دلہا دلہن کی کمرے سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے بہرائچ ضلع میں نوبیاہتا جوڑا شادی کے اگلے دن ہی کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دلہا دلہن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے جبکہ پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے۔

22 سالہ پرتاب یادیو کی 30 مئی کو 20 سالہ پشپا سے شادی ہوئی تھی، دلہا دلہن شادی کے بعد کمرے میں گئے اور اگلی صبح مردہ پائے گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

ایس پی پرشانت ورما کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ دلہا اور دلہن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں