ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ایرانی ہائپرسونک میزائل ’الفتح‘ کی رونمائی

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے اپنے پہلے ہائپرسونک میزائل ’الفتح‘ کی رونمائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میزائل سے دفاعی نظام مضبوط اور فوجی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

سرکاری میڈیا نے رونمائی تقریب کی تصاویر شائع کیں جس میں صدر ابراہیم رئیسی اور پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے سینئر کمانڈروں نے شرکت کی اور مقامی طور پر بنائے گئے سیاہ میزائل کو دیکھا جا سکتا ہے۔

سرکاری میڈیا نے کہا کہ یہ میزائل ماچ 15 (5,145 میٹر یا 16,880 فٹ فی سیکنڈ) کی رفتار سے حرکت کرسکتا ہے، اس کی رینج 1,400 کلومیٹر (870 میل) ہے اور اس میں حرکت پذیر ثانوی نوزل شامل ہے۔

- Advertisement -

سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے میزائل کے نام کا انتخاب کیا ہے۔

ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار سے پانچ گنا یا اس سے زیادہ رفتار سے حرکت کرتے ہیں اور یہ قابل تدبیر ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے دفاعی نظام اور ریڈار کو نشانہ بنانا مشکل ہو جاتا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ امریکا، روس، چین اور شمالی کوریا وہ واحد ممالک ہیں جنہوں نے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے لیکن ہتھیاروں کی صحیح تفصیلات ابھی تک کم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں