جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کپل شرما اپنے شو کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کامیڈین اور اداکار افتخار ٹھاکر نے بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے معاوضے سے متعلق انکشاف کردیا۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران میزبان نے افتخار ٹھاکر سے پوچھا کہ آپ کے خیال میں بھارتی کامیڈین کپل شرما اپنے شو کا معاوضہ کتنا لیتے ہوں گے؟

افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میرے خیال میں کپل شرما ایک شو کا معاوضہ پانچ کروڑ لیتے ہوں گے جو کہ پاکستانی 18 سے 19 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کپل شرما کے پروگرام کی دنیا بھر میں مقبولیت اتنی ہے کہ ان کا معاوضہ پانچ کروڑ ہوگا تاہم اب تو پاکستانی کامیڈین کا معاوضہ بھی بڑھ گیا ہے۔

کامیڈین افتخار ٹھاکر

افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ پاکستانی کامیڈین ناصر چنیوٹی نے بھارت میں ایک فلم کا معاوضہ ایک کروڑ سے زیادہ لیا تھا کیونکہ یہ ڈیل میں نے ہی کی تھی اس کے بعد ناصر چنیوٹی نے میری پنجابی فلم میں کام کیا اور 12 دن اداکاری کرنے کا معاوضہ 35 لاکھ پاکستانی روپے لیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے پاکستانی اداکار اگر پنجابی فلموں میں کام کریں تو وہ فائیو اسٹار ہوٹل اور مرضی کے کھانے پینے کے علاوہ ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے آسانی سے کمالیتے ہیں۔

علاوہ ازیں اس پوڈ کاسٹ کے دوران افتخار ٹھاکر نے خود کو غیرمتوقع طور پر بابِ جبرائیل کی زیارت کا موقع ملنے سے متعلق بھی بات کی اور وہ اس پرانے اور روح افروز واقعے کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں