بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

گینڈے اور ہاتھی کی خوفناک لڑائی کون جیتا؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

جانوروں کی لڑائی اور ان کے شکار کی کئی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں، بعض اوقات یہ ویڈیوز اس قدر خوفناک ہوتی ہیں کہ ہم انہیں دیکھ کر سکتے میں آجاتے ہیں اور کبھی ہمیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آتا۔

جانوروں کی لڑائی کی ایک ایسی ہی حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا۔ اس ویڈیو میں ہاتھی اور گینڈے کی لڑائی دکھائی گئی ہے۔ لیکن ویڈیو میں کیا ہوا دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہاتھی اور گینڈا آمنے سامنے کھڑے نظر آ رہے ہیں اور دونوں بہت غصے میں بھی ہیں۔ اگلے کچھ سیکنڈ میں گینڈا ہاتھی سے لڑنے ہی والا ہے لیکن ہاتھی گینڈے کی طرف بڑھنے لگتا ہے اور جیسے جیسے ہاتھی آگے بڑھتا ہے گینڈا حکمت عملی کے تحت پیچھے ہٹتا رہتا ہے۔

- Advertisement -

لیکن جیسے ہی گینڈا اپنے لمبے اور نوکیلے سینگ سے ہاتھی کو مارنے کی کوشش کرتا ہے، ہاتھی بھی اس پر حملہ کرتا ہے اور گینڈا اس کے لمبے لمبے دانتوں کی گرفت میں باآسانی آجاتا ہے۔

پھر ہاتھی گینڈے پر چڑھنے کی کوشش کرنے لگتا ہے اور اس پر بھی پاؤں رکھ لیتا ہے، اسی دوران گینڈا کو جیسے ہی کچھ دیر کیلئے موقع ملتا ہے وہ ہاتھی کے چنگل سے بچ نکلتا ہے۔

اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اب تک 1 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے، اور صارفین اس پر دلچسپ کمنٹس بھی کررہے ہیں،

ایک صارف نے لکھا کہ ہاتھی کی جیت یقینی تھی لیکن اس لڑائی میں گینڈے کی حالت خراب تھی ایک اور صارف نے لکھا کہ گینڈے کو بھاگنے کے لیے جگہ نہیں ملی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں