جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

’فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی نے جہانگیر ترین گروپ جوائن کرلیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رہنما محمود مولوی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور علی زیدی نے جہانگیر ترین گروپ جوائن کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنما محمود مولوی نے کہا کہ کسی سے ملاقات کا مقصد جماعت میں شمولیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل نے پارٹی جوائن کرکے تقریر بھی کی ہے، علی زیدی اور فواد چوہدری نے بھی جہانگیر ترین گروپ جوائن کرلیا ہے۔

- Advertisement -

محمود مولوی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بھی ایک دو دن میں کوئی فیصلہ کرلیں گے، پرویز خٹک بھی کے پی میں ہیں ان سے بات چیت چل رہی ہے۔

محمود مولوی نے کہا کہ یہ سب قدر آور سیاست دان ہیں جو ملک و قوم کے حق میں بہتر ہوگا وہ فیصلہ کریں گے، یہ لوگ چیئرمین پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرتے ہیں تو حیرانی نہیں ہوگی، وقت کا تقاضا ہے اور انسان اس کے مطابق ہی فیصلے کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور عوام کے مفاد میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی سے الگ ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں