ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

پہلے سے مہنگے امپورٹڈ موبائل فونز مزید مہنگے ہوں گے؟ اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئندہ مالی سال کے بجٹ میں امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ٹیکسز بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی، جس کے باعث پہلے سے ہی مہنگے امپورٹڈ موبائل مزید مہنگے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں لگژری گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے اور مقامی گاڑیوں کی ویلیو کے حساب سے ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آیندہ بجٹ میں امپورٹڈ برانڈڈ میک اپ کا سامان مزید مہنگا جبکہ امپورٹڈ برانڈ میک اپ آلات اور مشینری مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ غیر ضروری اور لگژری آئٹمز پر ٹیکسز بڑھانے کی تجویز ہے ، جس سے مہنگے امپورٹڈ موبائل مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں 100 ڈالر سے زائد مالیت سے امپورٹڈ موبائل پر ڈیوٹی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ انرجی سیور بلب، فانوس اور ایل ای ڈی ، مپورٹڈ ٹائلز اور سرامکس ، امپورٹڈ برانڈڈ باتھ فٹنگز اور سینٹری مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں