بھارت میں قتل کی واردات کے بعد لاش کو بدترین طریقے سے ٹکڑے کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے شہر میرا بھائیندر کے ضلع نیا نگر کی عمارت کی ساتویں منزل پر واقع ایک فلیٹ میں ایک 36 سالہ خاتون کی ٹکڑوں میں لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 36 سالہ سرسوتی ویدیا 56 سالہ منوج سہانی پچھلے تین سالوں سے بنا شادی کے ایک ساتھ فلیٹ میں مقیم تھے۔
رپورٹس کے مطابق عمارت میں رہنے والے دیگر افراد نے فلیٹ سے آنے والی بدبو کے بعد واردات سے متعلق پولیس کو اطلاع دی تھی۔
شردھا قتل کیس: ’میں نے جو بھی کیا، غصہ میں کیا‘ ملزم آفتاب کا عدالت میں اعتراف
پولیس کا کہنا ہے کہ جب ٹیم موقع پر پہنچی تو وہاں خاتون سرسوتی ویدیا کی سڑی ہوئی لاش ملی جسے کئی ٹکڑوں میں کاٹا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے کہ ملزم نے کیوں خاتون کو اتنی بےدردی سے قتل کیا۔