تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

9 مئی کو شرپسندوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا، ایسے عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ9 مئی کو شرپسندوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا، قومی تشخص کو مجروح کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ طیب اردوان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں ، پاکستان اور ترکیہ باہمی تجارتی حجم گہرےبرادرانہ تعلقات کاآئینہ دارہوناچاہیے، ترکیہ کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارتی حجم بڑھاناچاہتے ہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ گزشتہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد کئی اہم چیلنجز درپیش تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی صریحاً خلاف ورزی کی ، گزشتہ سال سیلاب سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ،ترکیہ نے مدد کی ، بارشوں، سیلاب سے بنیادی ڈھانچے اور بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچا۔

آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تمام مطالبات پورے کرچکے ہیں، پرامید ہوں آئی ایم ایف کیساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پاجائیں گے اور ملک کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر سے ٹیلیفون پر مفید گفتگو ہوئی، پاکستان کے عوام بہت بہادر ہیں۔

9 مئی کو ہونے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 9مئی کو کرپشن کے سنجیدہ کیسز میں گرفتار کیا گیا تھا، اگر وہ سچے تھے تو عدالتوں سے کلین چٹ لے سکتے تھے لیکن وہ کئی عرصے سے ٹھگوں کا گروہ تیار کررہے تھے۔

ان کا دو ٹوک مؤقف میں کہنا تھا کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے جتھوں کی شکل میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا، شرپسند عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کے رفقا لوگوں کو ہدایت دے رہے تھے کہ اس جگہ جاؤ اورجلاؤ گھیراؤ کرو ، 9مئی کو جناح ہاؤس اور شہدا کی یادگاروں کوجلایاگیا، ریاست کیخلاف سنگین اقدامات کی ٹھوس منصوبہ بندی کے ثبوت موجود ہیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ قومی تنصیبات ،یادگاروں کو جس طرح پامال کیا گیا یہ ناقابل برداشت ہے، قومی تشخص کومجروح کرنے والوں کوقرار واقعی سزا دی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ جنہوں نے فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، ان کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں چلے گا، ملٹری کورٹس میں فیصلہ آنے کے بعد دو اپیلوں کاحق ہوتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نےگزشتہ 4سال اپوزیشن کوانتقام کا نشانہ بنایا ، انتقام کانشانہ بنائے جانے پر 4 سال کسی نےبھی سرکاری اداروں پراس طرح حملے نہیں کئے۔

Comments

- Advertisement -