جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے نامور بولر کی واپسی؟

اشتہار

حیرت انگیز

نامور فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ ون ڈے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

بلیک کیپس کے کوچ گیری سٹیڈ نے جمعرات کو کہا کہ ٹرینٹ بولٹ اس سال کے آخر میں ون ڈے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے لیے قومی معاہدہ نہ ہونے کے باوجود واپس آ سکتے ہیں۔

بولٹ نے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کرکٹ کے معاہدے سے دستبرداری اختیار کی، جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا میں منافع بخش بگ بیش لیگ کھیلنے کے قابل ہوئے۔

- Advertisement -

نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ انہیں سنٹرل ڈیل کی پیشکش کی گئی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ سٹیڈ پرامید ہیں کہ بولٹ اکتوبر میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کپتان ٹم ساؤتھی کے ساتھ اپنی اسٹرائیک پارٹنرشپ کو دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

سٹیڈ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم ٹرینٹ کے ساتھ مثبت بات چیت کر رہے ہیں، انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں