کراچی: پولیس اور رینجرز نے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کے دوران عادی مجرم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران ڈکیتی اور منشیات قروشی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ریجرز کا کہنا ہے کہ ملزم امیر زیب، فرحان منشیات فروشی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے اسلحہ وایمونیشن اور 2 چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں برآمد کرلی۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوجاتے تھے، ملزم فرحان عادی مجرم ہے اور متعدد بار جیل جا چکا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزمان نے 100 سے زائد وارداتوں میں 300 موبائل، 3 لاکھ نقدی لوٹنےکا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔