کراچی : گلشن اقبال میں گھر کے ملازم نے ڈکیتی کی واردات کی کوشش ناکام بنا دی، گھرکے باہر ملازم نے ڈاکوؤں کو دیکھتے ہی گھر کا دروازہ بند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک فور میں ڈاکوؤں نے گھر میں واردات کی کوشش کی تاہم گھر کے ملازم نے واردات کی کوشش ناکام بنا دی۔
ناکام واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 موٹرسائیکلوں پرسوار4 ملزمان بنگلےمیں داخل ہونے کی نیت سے آئے لیکن گھرکےباہر ملازم نےڈاکوؤں کو دیکھتے ہی گھر کا دروازہ بند کردیا۔
گھر کا دروازہ بند کرنے پر ملزمان نے ملازم پر تشدد کیا او رفرار ہوگئے۔