تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

تحریک انصاف کے مستعفی ایم این ایز، انٹراکورٹ اپیل

پی ٹی آئی کے 61 ایم این ایز کے استعفوں پر نظرثانی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی گئی۔

سیکریٹری قومی اسمبلی نے 3 آئینی درخواستیں لاہورہائی کورٹ میں دائر کی ہیں۔ درخواستوں میں ریاض فتیانہ، شفقت محمود سمیت 61 سابق ارکان فریق ہیں۔

درخواست کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد تمام پی ٹی آئی ارکان نے استعفیٰ دیا تھا پی ٹی آئی کے مطالبات کے بعد ارکان کے استعفے تصدیق کر کے منظور ہوئے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے 19مئی کو ارکان کو دوبارہ تصدیق کیلئے طلب کیا آئین کے تحت اسپیکر اپنے فیصلوں سے متعلق عدالت کو جوابدہ نہیں عدالت صرف اسپیکر کو متعلقہ معاملےمیں عمل کی استدعا کر سکتی ہے سنگل بینچ کا پی ٹی آئی ارکان کی درخواستیں منظور کرنا قانونی طور پر غلط ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر کا فیصلہ اور رولنگ کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہو سکتی۔

Comments

- Advertisement -