جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

استحکام پاکستان پارٹی کی اکثریت بڑی سیاسی جماعتوں کی سپورٹ کی خواہشمند

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : استحکام پاکستان پارٹی کی اکثریت نے بڑی سیاسی جماعتوں ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی اکثریت بڑی سیاسی جماعتوں کی سپورٹ کی خواہشمند ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی اکثریت ن لیگ اور پیپلزپارٹی سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا مفاہمتی گروپ صرف 4 سے5 لوگ ایڈجسٹ کرنےکا حامی ہے جبکہ پیپلزپارٹی بھی پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی شمولیت چاہتی ہے الحاق نہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اپنی پارٹی کی اکثریتی رائے لے کر لندن گئے ہیں، جہاں مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہےن لیگ نے جہانگیرترین گروپ کے زیادہ تر ارکان کو پارٹی میں لینے سے معذرت کرلی تھی ، جہانگیر ترین گروپ کے متعدد ارکان ن لیگ کے مرکز 180 ایچ ماڈل ٹاؤن کے چکر لگارہے تھے۔

ماڈل ٹاؤن میں موجود لیگی رہنماؤں نے ان شخصیات کی آمد پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا جبکہ ن لیگ کے وفاقی وزیر ماڈل ٹاؤن آنے والے رہنماؤں سے مصروفیات کا کہہ کر چلے گئے تھے۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی ہے، ضمنی الیکشن ہارنے والے ترین گروپ کے 90 فیصد ارکان کو نہیں لینا۔

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں