ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

زمین کے اندر "ماؤنٹ ایورسٹ” سے 5 گنا بڑے پہاڑ دریافت، سائنسدان بھی حیران

اشتہار

حیرت انگیز

ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ہے لیکن سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ زمین کی سطح کے اندر ماؤنٹ ایورسٹ سے 5 گنا بڑا پہاڑ موجود ہے۔

زمین کے اندر پہاڑ ہونا شاید کسی کے لیے حیران کن بات نہ ہو لیکن دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی سے بھی پانچ گنا بڑے پہاڑ زمین کی تہہ میں چھپے ہونا یقینی طور پر سب کے لیے حیرت کا باعث ہوگا لیکن ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ زمین کے اندر ماؤنٹ ایورسٹ سے پانچ گنا بڑے پہاڑ ہوسکتے ہیں تاہم ان پہاڑوں کا کوئی سرا زمین کے باہر موجود نہیں ہے۔

یہ انکشاف برفیلے براعظم انٹارکٹیکا پر واقع زلزلہ پیما اسٹیشن سے وابستہ ماہرین نے کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ زمینی قشر(کرسٹ) کے نیچے اور مینٹل کے ساتھ یہ پہاڑ موجود ہیں۔ قشر وہ زمینی تہہ ہے جس پر ہم چلتے پھرتے ہیں اور اس کےنیچے کا ارضیاتی حصہ مینٹل کہلاتا ہے۔ یہ پہاڑ اس سے بھی نیچے ہیں جن کی حدود زمین کے اندر گول قلب (کور) تک جا پہنچتی ہیں۔

- Advertisement -

ارضیاتی ماہرین نے 1996 میں جب زلزلے کی امواج (سسمک ویوز) کی بدولت زمین کی اندرونی ساخت پر تحقیق کی تو ان پہاڑوں کا انکشاف ہوا۔

ماہرین نے 25 لہروں سے مختلف نقشے بنائے اور اس کی بنیاد پر تحقیق کو آگے بڑھایا تو وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ زمین کے اندرونی مینٹل یا پگھلے ہوئے مادے پر اونچی چٹانیں تیر رہی ہیں اور وہ زمینی پہاڑوں سے بھی غیرمعمولی طورپر کئی گنا بلند ہوسکتی ہیں۔

اس حوالے سے تحقیق کرنے والے ماہرین نے انٹارکٹیکا کے نیچے 1000 سیسمک ریکارڈنگ کی ہیں اور’کورمینٹل باؤنڈری‘ یا سی ایم بی پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وسیع پتھریلی چٹانیں موجود ہیں جو چند کلومیٹر سے دسیوں کلومیٹرچوڑی ہیں اور زمین کے بلند ترین پہاڑوں سے بھی بلند ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں