ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

اٹلی کے 2 بار وزیراعظم رہنے والے سیلویو چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلی کے 2 بار وزیراعظم رہنے والے سیلویو بارلیسکونی علالت کے باعث چل بسے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیکون سے سیاستدان بننے اور اٹلی کے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی 86 برس کی عمر میں میلان میں انتقال کر گئے۔

سیلویو بارلیسکونی کی آخری رسومات بدھ کو پیاسادومومیلان میں ادا کی جائیں گی۔ سیلویو بارلیسکونی آج صبح ساڑھے9 بجےمیلان سینٹرل اسپتال میں وفات پاگئے تھے۔

- Advertisement -

برلسکونی کو میلان اسپتال کےکارڈیک یونٹ لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے طبیعت بگڑنے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا۔

برلسکونی اٹلی کے 4بار وزیراعظم رہ چکے ہیں اور میڈیا ٹائیکون ہیں۔

سیاست میں آنے سے پہلے اپنے ٹیلی ویژن چینلز کے ذریعے دولت کمانے والے برلسکونی کی 2016 میں دل کی سرجری ہوئی تھی اور انہیں پروسٹیٹ کینسر بھی تھا۔

سال 2020 میں کوویڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد انہیں پچھلے کچھ سالوں میں بار بار اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ برلسکونی نے آخری بار 2011 میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جب اٹلی یونانی طرز کے قرضوں کے بحران کے قریب پہنچا تھا اور وہ اپنے ہی سکینڈلز میں بھی دب گیا۔

ستمبر میں عام انتخابات کے بعد وہ اطالوی پارلیمنٹ کی سینیٹ میں واپس آئے تھے اور جنوری 2022 میں، برلسکونی نے اپنا نام اٹلی کا صدر بننے کے لیے زیر غورناموں سے واپس لے لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں