پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سلیپر سیل کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے آج اہم شخصیت کے قتل کی منصوبہ بندی کررکھی تھی، سلیپر سیل نے اہم شخصیات، غیرملکی سفارتخانوں کو ٹارگٹ کرنا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہیں۔

- Advertisement -

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 6 نائن ایم ایم پستول اور 3 دستی بم برآمد کرلیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 29 سال پرانے قتل کے مقدمے میں مطلوب ایک پولیس افسر کو گرفتار کیا تھا۔

سی ٹی ڈی انچارج چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ غلام حسین نامی مطلوب پولیس افسر نے 1994 میں سرکاری ایس ایم جی سے شہری کو قتل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں