پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

’لگتا ہے اس سال بھی ہماری شادی نہیں ہوگی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں فیضان شیخ اور عروبا مرزا کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں شہروز سبزواری (اسد)، کرن حق (روحی)، سید جبران (جنید)، اریج محی الدین (بینا)، عروبا مرزا (انو)، بابر علی (ابی)، فیضان شیخ (فرحان)، سبحان اعوان (عمر)، ندا ممتاز، پروین اکبر (رخسانہ) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔

’میرے ہی رہنا‘ کی کہانی دو بہنوں روحی اور بینا کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے ایک ہی گھر میں شادی ہونے کے بعد دونوں بہنوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ فرحان، انو سے کہتے ہیں کہ ’مجھے کیا پتا تھا کہ اماں اتنا سب کچھ سوچے بیٹھی ہیں۔‘ انو کہتی ہیں کہ ’تو اب کیا ہوگا۔‘

فرحان کہتے ہیں کہ ’پتا نہیں کیا ہوگا اور یہ جو اماں نے اتنی بڑی لسٹ ممانی کو لکھوائی ہے اس سے تو ایسا لگتا ہے کہ اس سال کیا اگلے سال بھی ہماری شادی نہیں ہوسکتی۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’میری تو سمجھ میں یہ نہیں آرہا اب ہوگا کیا، لیکن تم پریشان نہیں ہو، میں کوشش کررہا ہوں۔‘

دوسری جانب انو کی والدہ کہتی ہیں کہ ’بس اب انو کی شادی کرنی ہے رخسانہ نے تو اپنی لمبی چوری پلاننگ بنادی ہے، اس سے تو صاف ظاہر ہے نہ اس کے گھر کے معاملات طے ہونے ہیں اور نہ وہ تاریخ لینے آئے گی۔‘

وہ کہتی ہیں کہ تم انو کو شادی کے تحفے میں گھر دے دو، تم تینوں بھائیوں کی اکلوتی بہن ہے، اتنا تو اس کا حق بنتا ہے۔‘ جنید کہتے ہیں کہ ’جی میں اس معاملے پر کل ہی فراز (دوست) سے بات کرتا ہوں۔‘

انو کی والدہ کہتی ہیں کہ ‘اس کام کو جلد سے جلد کرو میں انو کو اپنے گھر کا ہوتا ہوا دیکھنا چاہتی ہوں۔‘

کیا انو اور فرحان کی شادی ہوجائے گی؟ کیا فرحان کی والدہ شادی میں کوئی رکاوٹ ڈالیں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’میرے ہی رہنا‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں