بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

پرویز الٰہی کی طبیعت خراب، اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الٰہی کی اہلیہ کا شوہر کی طبیعت خرابی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پرویز الٰہی کی اہلیہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مجھے ڈاکٹرز نے فون پر بتایا کہ شوہر کی طبیعت خراب ہے، کوشش کے باوجود مجھے اُن سے ملنے نہیں دیا گیا، پرویز الٰہی کو ٹیسٹ مکمل کیے بغیر واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔

اہلیہ پرویز الٰہی کے مطابق ڈاکٹرز نے فون پر بتایا شوہر کی حالت خراب ہے، ان کی میڈیکل رپورٹس لے کر اسپتال پہنچی لیکن پولیس نے ملاقات نہیں کرنے دی۔

- Advertisement -

متعلقہ: عدالت کا پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت سے انکار

انہوں نے بتایا کہ کیمپ جیل میں ملاقات کیلیے ایک دن بلایا گیا اور انتظار کروایا گیا، آج صبح پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی، وہ جسمانی طور پر کافی کمزور ہیں، ان کو سی کلاس کے قیدی والی سہولتیں بھی نہیں دی گئیں۔

یکم جون کو اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الٰہی کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب سے کرپشن کے دو مقدمات میں گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں 5 جون کو رہائی کے دوران سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا اور وہ تب سے جیل میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں