اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

شہری نے پولیس کے خلاف چوری کی درخواست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ایک شہری نے پولیس کے خلاف چوری کی درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکار چھاپوں کی آڑ میں چوریاں کرنے لگے ہیں، ایک شہری نے الزام لگایا کہ قائد آباد میں پولیس نے ان کے گھر پر بغیر وارنٹ چھاپا مار کر سونا، لاکھوں روپے اور گھر والوں کے موبائل فون لوٹ لیے۔

متاثرہ شہری کے مطابق پولیس نے ان کے بھیجتے کو حراست میں لے کر 30 ہزار روپے رشوت لے کر چھوڑا، متاثرہ شہری نے الزام لگایا کہ پولیس زبردستی ان کا تعلق جرائم پیشہ افراد سے جوڑ رہی ہے۔

قائد آباد مسلم آباد کے رہائشی شہری نے ایس ایس پی ملیر کے دفتر میں متعلقہ پولیس افسران کے خلاف درخواست جمع کرا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہل کاروں نے چھاپے کے وقت ان کے گھر سے 10 تولہ سونا اور 5 لاکھ روپے لوٹے۔

متاثرہ شہری نے آئی جی سندھ سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں