لاہور : سمندری طوفان کے باعث این ٹی ڈی سی کی500 کے وی کی 2 مین لائنیں ٹرپ کرگئیں، جس کے باعث کراچی اور ملحقہ علاقوں کو 1000 میگا واٹ بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان کے باعث این ٹی ڈی سی کی500 کےوی کی 2مین لائنیں ٹرپ کرگئیں ، جس سے جامشورو این کے آئی ٹرپ کرنے سے کراچی کے متعدد علاقوں کو بجلی فراہمی معطل ہوئی۔
کے ٹو اورکے تھری ٹرانسمیشن لائنز بھی ٹرپ کرگئیں، جس کے باعث کراچی اور ملحقہ علاقوں کو 1000 میگا واٹ بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے پر ٹرانسمیشن لائنوں کے انسولیٹرخراب ہوئے جبکہ این ٹی ڈی سی نے دعویٰ کیا کہ 500 کے وی این کے آئی کی بحالی ہوگئی ہے جبکہ کے ٹو اور کےتھری لائنزپرکام کررہے ہیں ، لائنیں جلد بحال ہوجائیں گی۔
اس سے قبل نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی زیرو ہوگئی تھی ، ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا تھا کہ کےالیکٹرک کے متاثرہ گرڈ اسٹیشنز کو بحال کردیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک انتظامیہ این ٹی ڈی سی حکام سےرابطےمیں ہے، این ٹی ڈی سی سے کنکشن میں خلل پیش آنےسےبجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی،ترجمان
ذرائع کا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کے الیکٹر ک کی شہرمیں فراہمی متاثر ہوئی تاہم کے الیکٹرک کوفوری طور پر جھمپیر سے ایمرجنسی میں بجلی کی فراہمی کردی گئی ہے۔