اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کے کامیاب دورۂ چین سے عمران خان کے مقاصد خاک میں مل گئے ہیں۔
وفاقی وزیرِاطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان تو بن چکا ہے، عوام نے مینڈیٹ دے دیا اور جس کو دیا وہ مینڈیٹ کا تحفظ کرنا بھی جانتے ہیں، وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کیوں نہیں کرتے ہیں ۔
وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نواز شریف کے کامیاب دورۂ چین سے عمران خان کے مقاصد خاک میں مل گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ چین جیسے ملک کا اعتماد ن لیگ کی حکومت کی شفافیت کی دلیل ہے۔
عمران خان کی پیش کش کے جواب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ یوٹرن کیا ہوتا ہے،سب جانتے ہیں اس کے جاننے کیلئے ترجمان کی ضرورت نہیں۔