جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

برازیلین گراں پری، جرمنی کے نیکو روزبرگ نے میدان مارلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤ پولو: جرمنی کے نیکو روزبرگ نے برازیل میں ہونے والی فارمولا ون ریس جیت لی، برطانیہ کے لوئس ہملٹن چیمپئین شپ ٹیبل پر لیڈ کررہے ہیں۔

ساؤ پولو کے سرکٹ پر ہونے والی ریس کا آغاز مرسڈیز کے نیکو روزبرگ نے پول پوزیشن سے کیا، اکہتر لیپس پر مشتمل ریس میں جرمن ڈرائیور نے برق رفتاری کا مظاہرہ کیا اور برطانیہ کے لوئس ہملٹن سمیت تمام حریفوں کو پیھچے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے تیس منٹ دو اعشاریہ پانچ سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کرلیا۔

برطانیہ کے لوئس ہملٹن ایک اعشاریہ چار سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے، اس کامیابی کے بعد روزبرگ اور ریس لیڈر ہملٹن کے درمیان سترہ پوائنٹس کا فاصلہ رہ گیا ہے۔

- Advertisement -

نومبر کے آخری میں ابوظہبی میں ہونے والی سیزن کی آخری ریس چیمپئین کا فیصلہ کرے گی، ہملٹن ابوظہبی میں دوسرے نمبر پر رہ کر بھی ٹائٹل جیت سکتے ہیں، برطانوی ڈرائیور کی تین سو چونتیس پوائنٹس کے ساتھ چیمپئین شپ ٹیبل پر حکمرانی برقرار ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں